حیدرآباد۔16۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی اسمبلی اجلاس کا آج آغاز ہوا تاہم ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کی وجہ سے اسپیکر اسمبلی نے ایک گھنٹہ کے لئے اجلاس کو ملتوی کر دیا۔ چنانچہ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی سیما آندھرا اور
تلنگانہ کے ارکان نے ایک دوسرے پر سبقت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ تلنگانہ کے ارکان نے مسودہ بل کو فوری اجلاس میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کیا۔جبکہ سیما آندھرا کے ارکان نے بل پر قرار داد منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پوڈیم کا محاصرہ کیا۔